(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گیس اسٹیشن میں کام کرتے ہوئے مزدوروں کو صہیونی آباد کاروں نے چاروں طرف سے گھیر کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورنقدی لوٹ لی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں کام کر تے ہوئےفلسطینی مزدوروں پر صہیونی شدت پسند تنظیم لاوا کے منظم اور مسلح گروہ نےاس وقت حملہ کر دیا کہ جب وہ گیس اسٹیشن میں کام کر رہے تھے۔
گیس اسٹیشن میں کام کرتے ہوئے مزدوروں کو صہیونی آباد کاروں نے چاروں طرف سے گھیر کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی نقدی لوٹ لی۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کار فلسطینی باشندوں کو آئے دن زدوکوب کرتے ہیں اور انہیں تنہا پا کر نقدی لوٹ لیتے ہیں جس کی وجہ سے فلسطینی شہری شام کے بعد اپنے علاقوں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔