• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی آبادکاروں کا مظاہرین سمیت فلسطینی صحافیوں  پر حملہ

جمعہ 14-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی آبادکاروں کا مظاہرین سمیت فلسطینی صحافیوں  پر حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شرپسندوں نے اسرائیلی اہلکاروں کی سرپرستی میں مظاہرین سمیت فلسطینی صحافیوں کو زدو کوب کیا اور ان کے کیمرے چھیننے  کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 3 صحافیوں سمیت مقامی فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن میں فلسطینی صحافیوں پراس وقت  حملہ کیاگیا جب وہ وسطیٰ فلسطین میں انتہا پسند آباد کاروں کی فلسطینی مظاہرین پر  ہونے والی انتقامی کارروائیوں کی تصاویر بنا رہے تھے۔

صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی اہلکاروں کی سرپرستی میں مظاہرین سمیت فلسطینی صحافیوں کو زدو کوب کیا اور ان کے کیمرے چھیننے  کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 3 صحافیوں سمیت مقامی فلسطینی شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں زخمی فلسطینیوں کو ہلا ل احمر   کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید نوعیت کے زخموں کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مظاہرین اور صحافیوں پر حملہ کر نے والے صہیونی آبادکاروں  کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قانونی مراکز میں کسی قسم کی رپورٹ درج نہیں کی جا سکی ہے۔

Tags: صہیونی آبادکارفلسطینی صحافیقابض ریاست اسرائیلمقبوضہ مغربی کنارہوادی اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.