• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 22 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایرانی بمباری کے اثرات، سیٹلائٹ تصاویر میں اسرائیلی اڈوں کا نقصان ظاہر

ایک تجارتی کمپنی کی جانب سے کیے گئے تجزیے نے مارچ کے مہینے کے دوران ایرانی حملوں اور حزب اللہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں قابض اسرائیل کی فوج کے اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات کی سنگینی کو طشت از بام کر دیا ہے۔

جمعہ 22-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایرانی بمباری کے اثرات، سیٹلائٹ تصاویر میں اسرائیلی اڈوں کا نقصان ظاہر
0
SHARES
1
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایک تجارتی کمپنی کی جانب سے کیے گئے تجزیے نے مارچ کے مہینے کے دوران ایرانی حملوں اور حزب اللہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں قابض اسرائیل کی فوج کے اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات کی سنگینی کو طشت از بام کر دیا ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ جنگ بندی کے آغاز سے پہلے، لڑائی کے آخری مرحلے کے نتیجے میں ملک بھر میں قابض اسرائیل کے متعدد فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سینٹینل ٹو سیٹلائٹ کی تصاویر سے انکشاف ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران رمات داوید فضائی اڈہ دو مقامات سے شدید متاثر ہوا ہے۔

تصاویر سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ متاثرہ حصوں میں سے ایک علاقہ بظاہر معاون گاڑیوں اور آلات کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ دوسرا علاقہ جنگی طیاروں میں ایندھن بھرنے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے مختص تھا۔

رپورٹ کے مطابق تصاویر نے واضح کیا ہے کہ صفد کے قریب واقع یونٹ 8200 کے زیر انتظام میشار اڈے کے اندر ایک عمارت کے بالکل قریب مارچ کے مہینے کے دوران زمین کی سطح پر اچانک تبدیلی واقع ہوئی۔

تجزیے کے مطابق زمین کی سطح پر ہونے والی یہ تبدیلی پانچ اور دس مارچ کے درمیان اڈے پر لگنے والے ممکنہ کاری زخم اور نقصان کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

اس کے علاوہ تصاویر نے نیفاتیم فضائی اڈے کے اندر ایک دفاعی پوزیشن کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی ظاہر کیا ہے۔ تصاویر کے تفصیلی جائزے کے مطابق پچیس مارچ کو اڈے کے اندر ایک چھوٹی دفاعی پوزیشن پر نقصان کے آثار واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

حالیہ تصاویر کے تجزیے میں سنہ 2016ء، سنہ 2024ء اور سنہ 2025ء میں شائع ہونے والی پرانی اور اعلیٰ معیار کی تصاویر کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ ان تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اڈے کا وہ بڑا حصہ جو تباہی کا شکار ہوا، مختلف آپریشنل مقاصد کے لیے مسلسل استعمال میں تھا جس میں فوجی گاڑیوں کی پارکنگ اور لاجسٹک انتظامات شامل تھے۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی کے دستاویزی ریکارڈ سے موازنہ کرنے پر وہاں کسی قسم کی گھنی جنگلی جھاڑیوں یا نباتات کا وجود نہیں ملا، جس سے یہ حقیقت آئینے کی طرح صاف ہو جاتی ہے کہ یہ آگ اڈے کے ایک انتہائی اہم اور حساس حصے پر براہ راست حملے کے نتیجے میں لگی نہ کہ وہاں موجود گھاس پھوس جلنے کی وجہ سے لگی تھی۔

Tags: breaking newsConflictDefenseIntelligenceIranisraelMiddle EastMilitary BasesSatellite ImagesSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.