• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

فلسطینی انسانی حقوق کونسل کی محمود العدرہ کی فرانس حوالگی کی شدید مذمت

تنظیم نے کہا کہ اس اقدام کے قانونی اور انسانی حقوقی پہلوؤں کو واضح کیا جانا ضروری ہے۔

جمعہ 17-04-2026
in پی ایل او, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی انسانی حقوق کونسل کی محمود العدرہ کی فرانس حوالگی کی شدید مذمت
0
SHARES
3
VIEWS

مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کی کونسل نے فلسطینی حکام کی جانب سے شہری محمود العدرہ کو جمہوریہ فرانس کے حوالے کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ایسا جرم قرار دیا ہے جو منصفانہ ٹرائل کی ضمانتوں پر حملہ اور عدالتی نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

کونسل نے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ اقدام ایک ایسی خطرناک نظیر ہے جو فلسطینی شہریوں کو غیر ملکی حکام کے حوالے کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے اور یہ فلسطینی بنیادی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں ایگزیکٹو اتھارٹی کی جانب سے ان انسانی حقوق اور قومی مطالبات کو یکسر نظر انداز کرنے کی مذمت کی گئی جن میں العدرہ کو فرانس کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بیان میں نشاندہی کی گئی کہ بنیادی قانون کی دفعہ 28 کسی بھی فلسطینی شہری کو غیر ملکی حکام کے حوالے کرنے سے سختی سے روکتی ہے۔

کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ حوالگی کا یہ عمل اس وقت انجام دیا گیا جب فلسطینی عدالتیں العدرہ کی حوالگی کی غیر قانونی حیثیت سے متعلق دعووں کی سماعت کر رہی تھیں، جو کہ بنیادی قانون کی دفعہ 30 میں ضمانت شدہ قانونی چارہ جوئی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کونسل نے مزید بتایا کہ شہری العدرہ کو فرانس کے حوالے کرنے کی غرض سے پہلے اردن منتقل کرنا ایک ایسا جرم ہے جو وقت گذرنے کے ساتھ ختم نہیں ہوتا۔ کونسل نے سول اور ملٹری پراسیکیوٹر جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کریں اور اس کے ذمہ داروں کو متعلقہ عدالت کے کٹہرے میں لائیں۔

فلسطینی مجاہد محمود العدرہ، جو ہشام حرب کے نام سے معروف ہیں، کے خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے جمعرات کی صبح انہیں فرانسیسی حکام کے حوالے کر دیا، جبکہ پیرس کئی ماہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا تھا۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ العدرہ کو پہلے اردن منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے فرانس بھیج دیا گیا، جیسا کہ دیگر باخبر ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

اخبار العربی الجدید نے ان کے اہل خانہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انہیں جمعرات کی صبح تقریبا ساڑھے دس سے گیارہ بجے کے درمیان رام اللہ اور البیرہ کے پولیس چیف علی القيمری کا فون موصول ہوا جس میں انہیں مطلع کیا گیا کہ العدرہ اردن کے راستے فرانس روانہ ہو چکے ہیں۔

Tags: extradition caseFrance extraditionHuman RightsInternational Lawlegal controversyMahmoud al-AdraMiddle East PoliticsPalestine activistsPalestinian Human Rights Councilpolitical detention
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.