(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کالعدم تنظیم سے تعلق کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی پاداش میں نوجوان کو کئی ماہ تک جیل میں بند رکھا گیا تھا جس کے خلاف اس کے اہل خانہ کی جانب سےمتعدد درخواستوں اور احتجاج کے بعد قصی کو صہیونی عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے الطور کے رہائشی فلسطینی نوجوان قصی علیان جسے چند روز قبل ہی صہیونی جیل سے کئی ماہ کی قید کے بعد رہائی دی گئی تھی گذشتہ روز بغیر کسی وجہ کے صہیونی عدالت نے تفتیشی نوٹس جاری کر کے عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
صہیونی قید میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی پاداش میں نوجوان کو کئی ماہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھاجس کے بعد فلسطینی کے اہل خانہ کی جانب سےمتعدد درخواستوں اور احتجاج کے بعد صہیونی عدالت نےاس کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
اب تک اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی نوجوان کواس حوالے سے کسی قسم کی معلوم نہیں دی گئی ہے کہ اسے کس مقصد کیلیےتفتیشی نوٹس دیا گیا ہے۔