• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دو روز میں چوتھی شہادت، رام اللہ کے مشرق میں آباد کاروں کی فائرنگ سے نوجوان شہید

وحشی آباد کاروں کے مسلح حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بننے والے 29 سالہ نوجوان عودہ عاطف عودہ عواودہ بدھ کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے

جمعرات 23-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
دو روز میں چوتھی شہادت، رام اللہ کے مشرق میں آباد کاروں کی فائرنگ سے نوجوان شہید
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مشرقی رام اللہ کے قصبے دیر دبوان پر وحشی آباد کاروں کے مسلح حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بننے والے 29 سالہ نوجوان عودہ عاطف عودہ عواودہ بدھ کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

فلسطین میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے طبی ذرائع نے نوجوان عواودہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کمر میں گولی لگی تھی اور ہسپتال لائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وحشی آباد کاروں کے جتھوں نے دیر دبوان کے مضافاتی علاقوں پر دھاوا بولا اور اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان عواودہ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی شدت کے باعث شہید ہو گئے۔

اس وحشیانہ حملے کے دوران ہی قابض اسرائیلی افواج نے قصبے کے داخلی راستے کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور بعد ازاں قصبے میں گھس کر سنگینوں کے سائے میں 40 شہریوں کو اغوا کر لیا۔

یہودی آباد کاروں کے اس دہشت گردانہ حملے کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع بستیوں بیطین اور دیر دبوان کے درمیان رابطے کی شاہراہ کو بھی بند کر دیا۔

گذشتہ روز بھی آباد کاروں کی سفاکیت کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید ہوئے تھے جہاں ایک انتہائی سنگین واقعے میں مسلح آباد کاروں نے شرقی رام اللہ کے علاقے المغیر میں طلبہ کے ایک سکول پر حملہ کیا اور معصوم طلبہ اور شہریوں پر سیدھی گولیاں چلائیں۔

اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم اوس حمدی النعسان اور 32 سالہ نوجوان جہاد مرزوق ابو نعیم شہید ہو گئے جبکہ تین دیگر فلسطینیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اور دلخراش واقعے میں الخلیل شہر میں 16 سالہ بچے محمد مجدی الجعبری کو ایک جنونی آباد کار نے اپنی تیز رفتار گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا۔ اس واقعے کی سنگینی اس وقت مزید واضح ہو گئی جب یہ معلوم ہوا کہ وہ گاڑی ایک اسرائیلی وزیر کی ملکیت تھی جو اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف ان جرائم میں غاصب ریاست کی اعلیٰ قیادت براہ راست ملوث ہے اور آباد کاروں کو مسلح کرنے کے فیصلے درحقیقت فلسطینیوں کی نسل کشی کا باقاعدہ منصوبہ ہیں۔

رواں سال سنہ 2026ء کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں خواتین اور بچوں سمیت 54 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 16 شہادتیں مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں قابض اسرائیلی آباد کاروں کی فائرنگ اور ان کے دہشت گردانہ حملوں کا نتیجہ ہیں۔

Tags: breaking newsCasualtiesConflictMiddle EastpalestineramallahSettlersshootingViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.