• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری، رفح میں ڈرون حملے میں فلسطینی نوجوان شہید

سیز فائر کی 180 ویں دن کے دوران قابض فوج نے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

جمعرات 09-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری، رفح میں ڈرون حملے میں فلسطینی نوجوان شہید
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل 180 ویں روز بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں توپ خانے سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع مواصی رفح کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کے براہِ راست حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق 33 سالہ نوجوان یوسف خلیل احمد منصور برویل کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں جامِ شہادت نوش کر گیا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں میں شدید فائرنگ کی، جبکہ جنوبی شہر خانیونس کے مشرقی حصوں میں بھی فوجی گاڑیوں کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی۔

نام نگار نے مزید بتایا کہ خانیونس کی فضاؤں میں اسرائیلی جاسوس طیاروں کی نیچی پروازوں کا سلسلہ بھی شدت کے ساتھ جاری ہے، جبکہ شہر کے شمال مشرقی حصے میں مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

گذشتہ روز بدھ کو غزہ شہر میں ایک سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، جو کہ شہریوں اور میڈیا ٹیموں پر بڑھتے ہوئے صہیونی حملوں کا شاخسانہ ہے۔

قابض فوج کی جانب سے سیز فائر کی ان مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 720 سے زائد شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں زمینی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

Tags: Ceasefire ViolationsCivilian CasualtiesGaza ConflictHumanitarian CrisisIsrael attacks GazaIsraeli aggressionMiddle East Tensionongoing violencePalestinian youth killedRafah drone strike
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.