• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس: قصرہ میں آبادکاروں کا محاصرہ دسویں روز بھی جاری، فلسطینی خاندان شدید مشکلات سے دوچار

یہودی آباد کار قابض فوج کی سرپرستی میں مسلسل دسویں روز بھی نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ قصرہ کے علاقے جبل رأس العین میں تین فلسطینی گھروں کا ظالمانہ محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل 18-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نابلس: قصرہ میں آبادکاروں کا محاصرہ دسویں روز بھی جاری، فلسطینی خاندان شدید مشکلات سے دوچار
0
SHARES
9
VIEWS

نابلس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یہودی آباد کار قابض فوج کی سرپرستی میں مسلسل دسویں روز بھی نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ قصرہ کے علاقے جبل رأس العین میں تین فلسطینی گھروں کا ظالمانہ محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ محصور خاندانوں کے انسانی حالات مزید ابتر ہونے اور پانی خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کے سنگین خطرات منڈلا رہے ہیں۔

قصرہ کے بلدیہ کے سربراہ عبد العظیم وادی نے بتایا کہ محاصرہ شدہ خاندانوں کو آنے والے چند گھنٹوں کے اندر پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہ فوری طور پر ادویات کی سخت ضرورت میں مبتلا ہیں اور جو تھوڑی بہت امداد ان تک پہنچی ہے وہ بالکل ناکافی ہے اور انہیں مزید امداد درکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قصبے میں محصور فلسطینی خاندان خوراک اور ادویات کی فراہمی کی التجا کر رہے ہیں جبکہ بلدیہ نے ریڈ کراس اور ہلال احمر نیز دیگر ذمہ داران سے رابطہ کرکے ان خاندانوں کا محاصرہ توڑنے کے لیے مداخلت کی پرزور اپیل کی ہے مگر یہودی آباد کار اور قابض فوج بدستور ان پر کڑا پہرہ دیے ہوئے ہیں۔

عبد العظیم وادی نے اس امر پر زور دیا کہ قابض حکومت قصرہ کے معاملے میں جان بوجھ کر تاخیر اور سستی سے کام لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج کے لیے یہودی آباد کاروں کو منٹوں میں باہر نکالنا بالکل آسان ہے لیکن ہم پچھلے دس دنوں سے مسلسل محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ متاثرہ خاندان خوراک اور ادویات کی سخت قلت کا شکار ہیں۔

قصبہ قصرہ ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کرنے اور قصبے کے اطراف میں واقع گھروں کے باسیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کے مذموم منصوبے کے تحت مسلسل یہودی آباد کاروں کے حملوں کی زد میں ہے جس کا مقصد اردگرد کی غیر قانونی بستیوں کو وسعت دینا، نئی کالونیاں بنانا اور بائی پاس سڑکیں نکال کر فلسطینی دیہات کو الگ تھلگ کرنا اور نیا استعمار مسلط کرنا ہے۔

بلدیہ کے سربراہ نے ان خاندانوں کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی مداخلت کا پرزور مطالبہ کیا اور ان کی جان و مال کے نقصان کی تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد کی۔

Tags: Israeli SettlersNablusoccupied West BankPalestinian FamiliesPalestinian homesQusraSettler SiegeWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.