(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی باشندوں کو بغیر کسی وجہ کے تشدد کیا جبکہ اس وحشیانہ کارروائی میں فلسطینی خاتون کوبھی تشدد کا نشانہ بنانےسے نہ باز آئے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کی جانب سے گذشتہ شب فلسطینی قصبے مسافر یطا میں ایک اور چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کےدوران فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں بلا جواز داخل ہوکر متعدد افراد کو بندوق کے بٹوں سے وحشیانہ مار پیٹ کی جبکہ ایک خاتون کو بھی تشددکا نشانہ بنایا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج کی جانب سے فلسطینی خاتون پرتشدد کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم قابض فوج نے املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور گھروں سے قیمتی سامان لوٹ لیا۔