(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فو ج نے فلسطینی احتجاجی مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مظاہرے کی کوریج کو روکتے ہوئے صحافتی ممبران کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کی صہیونی شر پسندوں کے ہاتھوں بے حرمتی کے خلاف چلائی جانے والی فلسطینیوں کی جانب سے سوشل میڈیا کمپین کو آگے بڑھاتے ہوئے صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں میں مسجد کی حفاظت کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جانے والی بسوں کے ذریعے مسجد میں موجوگی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
مظاہرے کی کووریج کے دوران قابض ریاست کے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سےمظاہرین سمیت صحافیوں پر بد ترین تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی سمیت 2 صحافی شدید زخمی ہوگئے۔
صہیونی فوج کی اس جارحیت کے خلاف فلسطینی مظاہرین نے ردعمل کے طور پر فوج پر پتھراؤ کیا اور فوجی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے تاہم قابض فوج نے کم سے کم 7 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔
مزید معلومات کے مطابق صہیونی فوج کا فلسطینی مظاہرین سمیت صحافیوں پر حملے کے جواب میں 4 صہیونی فوجی بھی معمولی زخمی ہوئے۔