(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، متعددفلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی فوج اسپیشل فورس کے یونٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے برقین میں تلاشی کے نام پرروایتی لوٹ مار اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اسرائیلی فوجیوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کو سرعام فلسطینیوں کے تشدد پر مزاحمت کاروں نے قابض فوجیوں پر فائرنگ کردی، صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کے شہید ہوئے جبکہ دو صہیونی فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
شہید ہونے والوں میں دو مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی مشرقی شہر جنین کے رہائشی تھے جبکہ دو کا تعلق مضافاتی علاقے النقب سےبتایا جارہا ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔