• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

غزہ میں کشیدگی کے پیش نظر پاکستان تحریکِ انصاف کی قومی و بین الاقوامی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بیان جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے تحفظ کے لیے فوری کثیر الجماعتی کانفرنس کا مطالبہ کیا۔

منگل 24-02-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ میں کشیدگی کے پیش نظر پاکستان تحریکِ انصاف کی قومی و بین الاقوامی اپیل
0
SHARES
0
VIEWS

لاہور (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے میڈیا کے لیے اہم بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مشرقِ وسطی میں امن و استحکام اور فلسطین کے مسئلے پر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد ہونی چاہیے۔ جیل سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں انصاف کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، تمام فریقین کو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی اپنی حمایت کا اعادہ کرنا چاہیے۔
مذاکرات کے ذریعے اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں چھ سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ہمیں اس بات پر بحث کرنے کی ضرورت ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے چار مستقل اراکین بورڈ آف پیس کا حصہ بننے کے لیے کیوں تیار نہیں، کیا یہ انصاف ہے کہ اسرائیل کو بورڈ آف پیس کی رکنیت دی جائے جبکہ فلسطینیوں کو اس سے باہر رکھا جائی ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تہران کا دس دنوں میں واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے میں ناکام ہونا خطے کو جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، ایران میں عدم استحکام کے نتائج اور اس کے پاکستان پر اثرات بھی اہم ہیں، بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی اسرائیل کی خلاف ورزیوں نے مشرقِ وسطی میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔پارلیمنٹ میں فلسطینی مسئلے اور مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر کوئی بامعنی بحث نہیں ہوئی، اس لیے غزہ اور وسیع تر خطے میں امن اور استحکام کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی خاطر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Tags: gazaMiddle East PeaceMultilateral ConferencePakistan PoliticspalestinePTIShah Mehmood QureshiUN Security CouncilYasmin Rashid
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.