• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کولوراڈو میں فلسطین نواز وکیل کی بڑی کامیابی، ڈیموکریٹک پرائمری میں سینئر رکن اسمبلی کو شکست

29 سالہ نوجوان وکیل میلات کیروس  نے امریکی ریاست کولوراڈو میں ایوانِ نمائندگان کے ایک حلقے کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں حیران کن فتح حاصل کی۔

جمعرات 02-07-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
کولوراڈو میں فلسطین نواز وکیل کی بڑی کامیابی، ڈیموکریٹک پرائمری میں سینئر رکن اسمبلی کو شکست
0
SHARES
0
VIEWS

کولوراڈو – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) 29 سالہ نوجوان وکیل میلات کیروس  نے امریکی ریاست کولوراڈو میں ایوانِ نمائندگان کے ایک حلقے کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں حیران کن فتح حاصل کی۔ انہوں نے تجربہ کار ڈیموکریٹک رکن اسمبلی ڈیانا ڈیگیٹ کو شکست دی، جو سنہ 1996 سے اس نشست پر براجمان تھیں۔

کیروس قابض اسرائیل پر تنقید کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے سنہ 2023 میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں انہوں نے اسرائیل کی تاریخی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا تھا۔ یہ مضمون امریکی لاء فرموں کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے ردعمل میں تھا، جس کی وجہ سے نوکری سے برخاستگی کے باوجود انہوں نے مضمون واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔

کیروس نے کہا کہ نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی کی کامیابی نے انہیں انتخابی میدان میں اترنے کی ترغیب دی۔ ان کا ماننا ہے کہ سیاسی تنظیم کاری مالی اثر و رسوخ پر سبقت لے جاتی ہے ۔ وہ سیاسی زندگی میں پیسے کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی داعی ہیں۔

ان کی انتخابی مہم کا محور مہنگائی اور غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید تھا۔ جبکہ ان کی حریف نے اپنی مہم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت اور صحت کی دیکھ بھال پر مرکوز رکھا، جنہیں امریکی اسرائیلی پبلک افیئرز کمیٹی (AIPAC) کی مالی معاونت حاصل تھی۔

خود کو ”جمہوری اشتراکی“ قرار دینے والی کیروس نے اپنی جیت کے خطاب میں کہا کہ تبدیلی تنظیم سازی اور اصولوں کے دفاع سے آتی ہے۔ وہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر نظرثانی، بشمول اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے یا محدود کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔

کیروس کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ سنہ 2023 ءمیں نوکری سے برخاست ہونے کے بعد وہ ڈینور واپس آ گئیں، جہاں انہوں نے ویٹرس کے طور پر کام کیا اور پھر محنت کش طبقے کی زندگی پر سیاسی سرمائے کے اثرات پر تحقیق شروع کی۔

Tags: ColoradoDemocratic PartyDemocratic PrimaryLawyerPalestinian RightsPro PalestineUS Elections
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.