• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں قابض فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید

حملوں کے دوران رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی مکانات جزوی یا مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

جمعہ 06-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں قابض فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعہ کے روز شمالی غزہ کی بلدہ جبالیا میں قابض اسرائیل کی افواج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ یہ سانحہ ایسے وقت پیش آیا جب قابض افواج غزہ میں سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اس معاہدے کے 118ویں روز بھی فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور رہائشی عمارتوں کو بارودی مواد سے اڑانے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض افواج کی گولیوں کا نشانہ بن کر جبالیا البلد اور الواحہ کے علاقوں میں دو فلسطینی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

اسی دوران وسطی غزہ میں دیر البلح شہر کے مشرقی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون زخمی ہو گئی۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو بارودی مواد سے اڑانے کی وسیع کارروائیاں انجام دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض افواج نے غزہ شہر کے شمال مشرقی علاقوں میں متعدد رہائشی عمارتوں کو تباہ کیا جبکہ شمالی غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی عمارتوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورا علاقہ لرز اٹھا۔

اسی طرح قابض افواج نے خان یونس شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں بھی نئی بارودی کارروائی کی جو شدید فوجی نقل و حرکت کے ساتھ جاری رہی۔

قابض اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر شدید فائرنگ کی جبکہ شہر میں موجود فوجی گاڑیوں اور بکتر بند آہنی گاڑیوں کی جانب سے بھی گولہ باری اور فائرنگ کی گئی۔

قابض اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ شب قابض افواج کے جنگی طیاروں نے خان یونس کیمپ میں ابو حطب خاندان کے گھر پر بمباری کی۔

سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے بعد سے قابض افواج کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 599 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 192 بچے اور 82 خواتین شامل ہیں جبکہ 1526 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

سنہ 2023ء کی 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی نسل کش جنگ کے بعد سے قابض اسرائیل کی افواج 71 ہزار 803 سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہید کر چکی ہیں جبکہ 171 ہزار 570 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہری بنیادی ڈھانچے کا تقریباً 90 فیصد حصہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 70 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Tags: #WarCrimesCivilianDestructiongazaGazaUnderAttackHumanRightsIsraeliOccupationMiddleEastConflictpalestinePalestinianMartyrsResidentialDamage
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.