• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بیرونِ ملک فلسطینیوں کا مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کے خلاف انتباہ

القدس کمیٹی کے سربراہ حلمی البلبیسی نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی دشمن کے حملوں میں ہونے والے خطرناک اضافے پر شدید غم وغصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے شہر کے تشخص، مکینوں کے وجود اور مقدسات پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

جمعرات 13-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
بیرونِ ملک فلسطینیوں کا مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کے خلاف انتباہ
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاپولر کانفرنس فار پالیسٹینینز ابراڈ ( بیرونِ ملک فلسطینی عوامی کانفرنس) کی القدس کمیٹی کے سربراہ حلمی البلبیسی نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی دشمن کے حملوں میں ہونے والے خطرناک اضافے پر شدید غم وغصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے شہر کے تشخص، مکینوں کے وجود اور مقدسات پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

البلبیسی نے پریس بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ القدس میں جو کچھ یورشوں، گرفتاریوں، جلاوطنیوں اور مسماری کے آپریشنز کی صورت میں ہو رہا ہے، وہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو شہر کی شناخت، مقدسیوں کے وجود اور ان کے مقدس مقامات کو نشانہ بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ انتہائی نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں، کیونکہ قابض دشمن اور یہودی آباد کاروں کے حملے اب محض یلغار تک محدود نہیں رہے، بلکہ انہوں نے نئے زمینی حقائق مسلط کرنے کی کوشش میں شہر کے زندگی کے مختلف شعبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ دھاووں، گرفتاریوں اور جلاوطنیوں کے سلسلے کے ساتھ ساتھ قلندیا پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنانا اور اس کی تنصیبات کو مسمار کرنا اسرائیلی اقدامات کا ایک مربوط نظام ہے جس کا مقصد مقدسیوں کا ناطقہ تنگ کرنا، انہیں جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا، شہر کا حُلیہ بگاڑنا اور ایک نئی بستیوں کی تعمیر کا ڈھانچہ مسلط کرنا ہے۔

البلبیسی نے اس بات پر سخت زور دیا کہ القدس کوئی ایسا ثانوی یا التوا کا شکار معاملہ نہیں ہے جسے محض وقتی ردِ عمل کے ذریعے سلجھایا جا سکے، بلکہ یہ فلسطینی کاز کا مرکزی نکتہ ہے اور امت کے دل میں ایک راسخ دینی اور تاریخی مقام کا حامل ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے عقیدے میں ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ القدس اور اس کے اسلامی و مسیحی مقدسات کا تحفظ صرف ایک فلسطینی یا مقدسی معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ مسئلہ عالمی امن و سلامتی، عبادت کی آزادی، اور دینی و انسانی ورثے سے براہِ راست تعلق رکھتا ہے۔

البلبیسی نے مسجد اقصیٰ، مقدسی عوام اور ان کے مقدسات کے تحفظ کے لیے کسی بھی تاخیر کے بغیر ایک موثر اور ہنگامی قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا، اور محض مذمت اور بیانات پر اکتفا کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی، ساتھ ہی انتباہ کیا کہ عالمی سطح پر پائی جانے والی یہ خاموشی قابض دشمن کو اپنی جارحیت جاری رکھنے اور القدس کی شناخت و مقام کو تباہ کرنے والے نئے حقائق مسلط کرنے کی مزید جرأت دیتی ہے۔

Tags: Al-Aqsa MosqueIsraeli aggressionIsraeli AttacksIsraeli OccupationjerusalemOccupied JerusalempalestinePalestinians Abroad
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.