• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 26 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فورسز کی کارروائی، مبینہ چاقو حملے کے بعد فلسطینی نوجوان شہید، جسد خاکی قبضے میں

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

جمعہ 24-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی فورسز کی کارروائی، مبینہ چاقو حملے کے بعد فلسطینی نوجوان شہید، جسد خاکی قبضے میں
0
SHARES
17
VIEWS

مقبوضہ فلسطین – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی جنرل اتھارٹی برائے سول امورنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ نابلس کے مشرق میں واقع قصبے بیت فوریک میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان محمود حسین نصر اللہ حننی اور محمد سامر ملیطات جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

ادارے نے اپنے ایک بیان میں بتایا گیا کہ قابض حکام نے دونوں شہداء کے جسدِ خاکی قبضے میں لے لیے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے بیت فوریک کے قریب دونوں نوجوانوں پر براہِ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ قابض فوج نے فلسطینی ایمبولینس عملے کو ان تک پہنچنے سے روک دیا اور دونوں لاشیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئیں۔

یہ پیش رفت قابض اسرائیلی میڈیا کی طرف سے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ نابلس کے مشرق میں قصبے بیت فوریک کے قریب قابض فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنا کر چاقو سے حملہ کرنے کی مبینہ کوشش کرنے والے دو نوجوانوں پر گولیاں برسائی گئیں، جہاں موقع پر موجود فورسز نے شک اور حملے کی کوشش کے بہانے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے اور قابض فوج کی طرف سے ایسے واقعات میں مسلط کردہ سکیورٹی ضابطوں کے تحت ان کے جسدِ خاکی اغوا کر لیے گئے۔

Tags: Israeli forcesIsraeli OccupationpalestinePalestinian MartyrPalestinian YouthWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.