• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

فلسطینی نائب صدر کا اسرائیل کی نئی حکومت سے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ

جمعہ 06-11-2026
in پی ایل او, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی نائب صدر کا اسرائیل کی نئی حکومت سے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے نائب صدر حسین الشيخ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل میں قائم ہونے والی آئندہ حکومت عالمی معاہدوں کا احترام کرے گی ۔ ’’ العربیہ ‘‘ کو انٹرویومیں فلسطینی نائب صدر نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے حقوق کا احترام کرنے والی کسی بھی اسرائیلی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
فلسطینی انتخابات کے حوالے سے حسین الشيخ نے وضاحت کی کہ انہیں ملتوی کرنے کا فیصلہ فلسطینی دھڑوں کا ایک اجتماعی فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت نے انتخابی عمل کے انعقاد کے لیے ضروری سیاسی اورزمینی حالات سازگار بنانے کے لیے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی نائب صدر نے کہا کہ مملکتِ سعودی عرب فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے موقف کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

یہ بیانات ان اطلاعات کے بعد سامنے آئے ہیں جب فلسطینی اتھارٹی نے رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ اس نے موجودہ سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی حالات کے پیشِ نظر ان کے انعقاد کی راہ میں حائل بنیادی رکاوٹوں کو قرار دیا۔ ’’ العربیہ ‘‘ کے مطابق فلسطینی دھڑوں نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی اور فلسطینی قومی کونسل کی انتخابی باڈیز کے نتائج کو منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے آخری فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2006 میں ہوئے تھے اور ان کے نتیجے میں فلسطینی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔

Tags: InternationalAgreementsInternationalLawisraelIsraeliGovernmentpalestinePalestinianVicePresident
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.