• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 31 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شہید قائدین کی وفاداری ان کے اصولوں میں ہے: فلسطینی علما

فلسطینی علماء نے کہا کہ حقیقی وفاداری کا معیار صرف بیانات نہیں بلکہ اصولوں اور منہج کی حفاظت ہے۔

منگل 30-12-2025
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
شہید قائدین کی وفاداری ان کے اصولوں میں ہے: فلسطینی علما
0
SHARES
28
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی علما بورڈ نے فلسطینی قائدین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی شہادت ایک ایسی معرکہ آرائی کے تناظر میں ہوئی جس نے عزت اور وقار کے معانی کو ازسرنو زندہ کیا اور امت کے اجتماعی شعور میں فلسطینی قضیہ کو نئی قوت کے ساتھ اجاگر کیا۔

علما کونسل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید قائدین اس حال میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ وہ عہد پر ثابت قدم تھ،ے صفوں میں پیش پیش تھے اور گہری بصیرت کے حامل تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان قائدین نے مقصدیت کی فقہ اور مضبوط تیاری کو یکجا کیا، نیز نیت کی پاکیزگی اور حکمت عملی کی دانائی کا عملی نمونہ پیش کیا۔

علما نے جن قائدین کو خراج عقیدت پیش کیا ان میں محمد السنوار ،محمد شبانہ مروان العیسی ،رائد سعد اور حذیفہ الکحلوت ابو عبیدہ شامل ہیں جو القسام بریگیڈز کے سابق ترجمان تھے۔

بیان میں اس امر پر زور دیا گیا کہ قائدین کو نشانہ بنانا اور انہیں شہید کرنا ،ان اقدار کو ختم نہیں کر سکتا جن کے وہ علمبردار تھے اور نہ ہی اس راستے کو روک سکتا ہے جس کی بنیاد انہوں نے رکھی۔ علمانے واضح کیا کہ شعور ،تنظیم اور تربیت کا جو سرمایہ جمع ہو چکا ہے وہ قتل و غارت یا زبردستی غائب کیے جانے سے کہیں زیادہ گہرا اور پائیدار اثر رکھتا ہے۔

علمانے مزید کہا کہ شہداء کے ساتھ حقیقی وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسی منہج کی حفاظت کی جائے جس پر وہ گامزن رہے۔ یہ منہج حق پر ثابت قدمی شریعت کے احکامات کی پابندی انجام کے ادراک اور ہر اس راستے کی نفی پر مبنی ہے جو قربانیوں کو ان کے اصل مقاصد سے خالی کر دے۔

اسی تناظر میں پیر کے روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بھی اپنے پانچ قائدین کی شہادت کا اعلان کیا جن میں حذیفہ الکحلوت ابو عبیدہ شامل ہیں جو القسام بریگیڈز عسکری ونگ کے سابق سرکاری ترجمان تھے۔

Tags: gazaLeadershipLoyaltyMiddleEastpalestinePalestinianLeadershipPalestinianScholarsPoliticalGuidancePrinciplesResistance
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.