• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی مظالم کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں فلسطینی عوام نے صہیونی جرائم کے خلاف تین روزہ عام ہڑتال کا اعلان کیا۔

جمعہ 06-02-2026
in خاص خبریں, فلسطین
0
صہیونی مظالم کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ اندرونی علاقوں میں عرب عوام کی نمائندہ سپریم فالو اپ کمیٹی نے تین روزہ مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی تیاریوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اراضی 48 میں فلسطینی آبادی کے تمام علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور تمام اداروں کو بند رکھا جائے گا۔

یہ فیصلہ صہیونی ریاست کی سرپرستی میں جاری یہودیوں کے جرائم اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مزاحمتی قدم کے طور پر کیا گیا ہے جبکہ فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیل کی حکومت کی امتیازی اور جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج بھی اس کا بنیادی مقصد ہے۔

یہ فیصلہ فالو اپ کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے اجلاس میں کیا گیا جو کفر قرع بلدیہ کے ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ جمال زحالقه نے کی جبکہ مختلف تنظیمی و عوامی نمائندہ اداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

جمال زحالقه نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 35 فلسطینیوں کا قتل قابض اسرائیلی حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے قابض حکومت کو جرائم کے پھیلاؤ کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں جرائم پیشہ گروہوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس کے باعث اراضی 48 مسلسل خون میں نہا رہی ہے اور فلسطینی معاشرہ عدم تحفظ کا شکار ہے۔

اجلاس کے اختتام پر فالو اپ کمیٹی نے عام ہڑتال کے عملی انتظامات شروع کرنے کی منظوری دی۔ اس اقدام کے تحت اقتصادی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کی جائیں گی جبکہ مزدور، ملازمین اور مختلف پیشہ ور افراد اپنے کام کی جگہوں پر جانے سے گریز کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اور مختلف طبقات سے رابطے تیز کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

کمیٹی نے ہڑتال سے قبل جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے لیے کئی احتجاجی اقدامات کی بھی منظوری دی اور جرائم کے سدباب کے لیے ایک مرحلہ وار عوامی مزاحمتی پروگرام کی توثیق کی، جسے عوامی سرگرمیوں اور تشدد کے خلاف کام کرنے والی کمیٹیوں نے تیار کیا ہے۔

فالو اپ کمیٹی نے اندرون فلسطین عوام سے اپیل کی کہ وہ اتوار 8 فروری کو منعقد ہونے والی "مسیرۃ التشویش” میں بھرپور شرکت کریں۔ اس احتجاجی مہم کے تحت گاڑیوں کا جلوس عکا سے روانہ ہوگا جس میں شاہراہ نمبر 2 اور شاہراہ نمبر 1 سے آنے والے قافلے بھی شامل ہوں گے اور یہ جلوس مقبوضہ بیت المقدس تک پہنچے گا۔

Tags: AntiOccupationgazaGeneralStrikeHumanRightsIsraeliCrimesPalestineStrikePalestinianProtestPalestinianResistancePalestinianUnitywestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.