• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 27 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قلندیا کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ، کم عمر فلسطینی زخمی، ایمبولینس کو روک دیا گیا

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے قلندیا کیمپ پر دھاوا بول کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نو عمر لڑکا زخمی ہو گیا۔

پیر 27-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قلندیا کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ، کم عمر فلسطینی زخمی، ایمبولینس کو روک دیا گیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے قلندیا کیمپ پر دھاوا بول کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نو عمر لڑکا زخمی ہو گیا، جبکہ ایمبولینس عملے کو بھی اس تک پہنچنے سے سختی سے روک دیا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا کہ قابض فوج نے قلندیا کیمپ کے اندر چھاپے کے دوران ان کے عملے کو زخمی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی، جس کی وجہ سے وہ اسے بروقت ضروری طبی امداد فراہم کرنے سے قاصر رہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بھاری فوجی کمک کے ساتھ کیمپ پر دھاوا بولا اور اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس کی زد میں آ کر ایک نو عمر لڑکا زخمی ہو گیا، جبکہ تاحال اس کی چوٹ کی نوعیت کے بارے میں کوئی حتمی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج کے غنڈے کیمپ کے مختلف محلوں میں پھیل گئے، شہریوں کی گاڑیوں کو روکا اور ابھی حال ہی میں قابض صہیونی عقوبت خانوں میں 25 سال قید کا طویل عرصہ گزار کر آج ہی رہا ہونے والے اسیر احمد خضر کے گھر پر بھی دھاوا بولا۔

قابض فوجیوں نے قلندیا کیمپ کے ساتھ متصل انسٹی ٹیوٹ سٹریٹ میں بڑے پیمانے پر ساؤنڈ بم اور آنسو گیس کے گولے برسائے، جس کے نتیجے میں انروا کے قلندیا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے آس پاس کے درختوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

قلندیا کیمپ کو روزانہ کی بنیاد پر قابض فوج کی وحشیانہ یلغار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے دوران گولیاں برسانا، ساؤنڈ اور گیس بم پھینکنا، گھروں میں گھسنا، شہریوں کو گرفتار کرنا اور مکینوں پر تشدد کرنا ان کا معمول بن چکا ہے۔

Tags: Israeli forcesjerusalempalestinePalestinian YouthQalandia CampWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.