• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی دباؤ میں فلسطینی شہری اپنا ہی گھر مسمار کرنے پر مجبور

قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی ایک مظلوم فلسطینی جمعہ محمد قراعین کو مسجد اقصیٰ مبارک کے جنوب میں واقع قصبہ سلوان کے محلہ البستان میں اپنا گھر خود اپنے ہاتھوں سے مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔

ہفتہ 23-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیلی دباؤ میں فلسطینی شہری اپنا ہی گھر مسمار کرنے پر مجبور
0
SHARES
5
VIEWS

 مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی ایک مظلوم فلسطینی جمعہ محمد قراعین کو مسجد اقصیٰ مبارک کے جنوب میں واقع قصبہ سلوان کے محلہ البستان میں اپنا گھر خود اپنے ہاتھوں سے مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔

جمعه محمد قراعین نے اپنے آشیانے کو اپنے ہی ہاتھوں سے صرف اس لیے مسمار کیا تاکہ وہ ان بھاری اور ظالمانہ جرمانوں سے بچ سکیں جو قابض دشمن کی بلدیہ اس صورت میں عائد کرتی ہے اگر اس کا اپنا عملہ مسماری کی یہ سفاکانہ کارروائی انجام دیتا۔

یہ مظلوم فلسطینی گھر دو کمروں اور ایک غسل خانے پر مشتمل تھا جو تقریباً پانچ سو مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی زمین کے ایک ٹکڑے پر واقع تھا، اس کے ساتھ ہی قراعین کو زبردستی اس بات پر بھی مجبور کیا گیا کہ وہ وہاں لگے ہوئے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور جگہ کے ارد گرد لگی ہوئی لوہے کی چادریں بھی ہٹا دیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی شہری قابض دشمن کے جابرانہ احکامات کے تحت اپنے گھروں کو خود مسمار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں خوف ہوتا ہے کہ قابض حکام ان پر بھاری جرمانے عائد کر دیں گے جن میں خود اس تباہی اور بربادی کے عمل پر آنے والی لاگت بھی شامل ہوتی ہے۔

Tags: House DemolitionHuman Rightsisraeljerusalempalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.