• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی دھڑوں نے نکولے ملادی نوف کے منصوبے پر باضابطہ جواب جمع کرا دیا

حماس‘ نے گذشتہ روز ہفتے کو امن کونسل کے نمائندے نکولے ملادی نوف سے انیس اپریل سنہ 2026ء کو موصول ہونے والے روڈ میپ کے منصوبے پر فلسطینی دھڑوں کا مشترکہ جواب جمع کروا دیا ہے۔

پیر 15-06-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
فلسطینی دھڑوں نے نکولے ملادی نوف کے منصوبے پر باضابطہ جواب جمع کرا دیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز ہفتے کو امن کونسل کے نمائندے نکولے ملادی نوف سے انیس اپریل سنہ 2026ء کو موصول ہونے والے روڈ میپ کے منصوبے پر فلسطینی دھڑوں کا مشترکہ جواب جمع کروا دیا ہے۔

اتوار کے روز حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق؛ تحریک اور فلسطینی دھڑوں اور ثالثوں (مصر، قطر اور ترکیہ) نے گذشتہ ہفتے کے دوران قاہرہ میں متعدد ملاقاتیں کیں، جن کے نتیجے میں ایک متحد قومی موقف تیار ہوا جسے گذشتہ روز پیش کیا گیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی دھڑوں نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کو لاگو کرنے سے متعلق روڈ میپ کے ساتھ انتہائی ذمہ داری اور مثبت رویے کا مظاہرہ کیا ہے، اور پہلے مرحلے کو اس کی تمام تر تفصیلات کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، خاص طور پر انسانی ہمدردی کے پروٹوکول اور غاصب صہیونی دشمن کی طرف سے قطاع غزہ میں ہمارے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ہر قسم کی جارحیت کو روکنے کے حوالے سے۔

انہوں نے روڈ میپ میں انتظامی کمیٹی کے داخلے، قطاع غزہ سے غاصب اسرائیل کے مکمل انخلا اور تعمیر نو سے متعلق تمام نکات پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر بھی سخت زور دیا، تاکہ ہمارے عوام اپنی آزاد ریاست کے قیام اور حقِ خودارادیت کے حصول کے نصب العین کو پا سکیں۔

توقع ہے کہ حماس کا وفد قاہرہ میں ثالثوں اور فلسطینی دھڑوں کے ساتھ اپنی ملاقاتیں جاری رکھے گا تاکہ جس بات پر اتفاق ہوا ہے اس پر عملدرآمد کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Tags: breaking newsCairo TalksDiplomacyMiddle EastNegotiationsNikolay MladenovpalestinePalestinian factionsPalestinian UnityPolitical Dialogue
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.