الخلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر الخلیل میں ایک یہودی آباد کار نے گاڑی تلے روند ایک بچہ زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ چھ سالہ بچہ مخلص عمار محمود السلایمہ الخلیل کے پرانے شہر میں سلایمہ محلے کے داخلی راستے پر واقع 160 نمبر فوجی چوکی کے قریب ایک یہودی آباد کار کی گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ واقعہ کے بعد یہودی آباد کار موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ ریڈ کراس کی ایمبولینس نے بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔