• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن کی ملتان میں پریس کانفرنس، حکومت سے غزہ بورڈ آف پیس سے نکلنے کا مطالبہ

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ نام نہاد غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔

جمعرات 05-03-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین فاؤنڈیشن کی ملتان میں پریس کانفرنس، حکومت سے غزہ بورڈ آف پیس سے نکلنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

ملتان (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نام نہاد غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔ رہنماؤں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں اور رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی المناک شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت تحریکِ آزادیٔ فلسطین کو مزید مضبوط اور توانا بنائے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مسجدِ اقصیٰ سے مسلمانوں کی گہری عقیدت اور محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں اور فلسطینی عوام، خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کی مزاحمت ان کا جائز حق ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ اگر آج مسلمان متحد ہو جائیں تو فلسطین کی آزادی کا خواب جلد حقیقت بن سکتا ہے۔ انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران جس بہادری اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور فلسطین کا مسئلہ محض سیاسی نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے ایمان کا مسئلہ ہے۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیت المقدس بہت جلد آزاد ہوگا اور فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Tags: gazaHumanRightsInternationalPoliticsIsraeliAggressionMiddleEastConflictMultanPressConferencePakistanGovernmentPalestineFoundationPakistanPalestineSolidarityPalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.