• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 17 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی

اقدامات نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے بھی منافی ہیں.ترجمان دفترخارجہ

منگل 17-02-2026
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی
0
SHARES
31
VIEWS

اسلام آباد(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)  پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے تازہ اقدامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفتر خار جہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارہ کے علاقوں کو نام نہاد ریاستی ملکیت میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں میں توسیع کی حالیہ کوششوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتا ہے.

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے بھی منافی ہیں، اور عالمی برادری کو انہیں واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو مسلسل نظرانداز کرنا اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے امکانات کو کمزور کر رہے ہیں پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی استثنی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کو یقینی بنائے.
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطین کے عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر منسلک فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی اصولی حمایت جاری رکھے گا اور خطے میں پائیدار امن کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ بنتا رہے.

Tags: DiplomaticStatementGazaConflictHumanRightsInternationalCondemnationIsraeliActionsMiddleEastPoliticsOccupiedPalestinePakistanPalestinianRightswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.