• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر پاکستان کا عالمی یومِ یکجہتی فلسطین پر فلسطینی عوام کے نام پیغام

اتوار 29-11-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
صدر پاکستان کا عالمی یومِ یکجہتی فلسطین پر فلسطینی عوام کے نام پیغام
0
SHARES
0
VIEWS
اسلام آباد (روزنامہ قدس – آنلاین خبر رساں ادارہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اسرائیلی قبضے کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔

آصف علی زرداری نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، اشیائے ضروریہ کی شدید قلت اور مغربی کنارے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے مصائب عالمی برادری کی ناکامی کا بھی مظہر ہیں۔ ان کے مطابق غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور الحاق کی کوششوں نے خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی ہماری قومی شناخت کی بنیادوں میں پیوست ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی فلسطینی عوام کے مطالبات کی بھرپور حمایت کی تھی اور پاکستان کی فلسطین کے ساتھ وابستگی قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر فلسطینی عوام کے حقوق کے حق میں آواز بلند کی ہے اور ان کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے پُرامن تصفیے کی وکالت جاری رکھے گا۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنی سفارتی اور اخلاقی کوششیں جاری رکھے گا۔

Tags: AsifAliZardariPakistanPakistanForPalestinePakistanPresidentpalestinePalestineNewsPalestineSolidarityPalestineSolidarityDayPalestinianCausePalestinianPeople
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.