• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ہمارے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام ہی نہیں، ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں: پاکستانی وزیرِ دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا پیش کردہ ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں کیوں کہ یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔

منگل 26-05-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
ہمارے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام ہی نہیں، ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں: پاکستانی وزیرِ دفاع
0
SHARES
10
VIEWS

اسلام آباد – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا پیش کردہ ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں کیوں کہ یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کو کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں کیوں کہ ’یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔‘

نجی نیوز چینل ’سما‘ سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ’میرا نہیں خیال کہ ہمیں کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہوں۔

’اس وقت ہم نے کوئی اقدام لیا ہے نہ کسی نے ہمیں (باضابطہ اس میں شامل ہونے کو) کہا ہے۔ اس وقت بھی غزہ (فائر بندی) معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ان لوگوں کے ساتھ کیسے بیٹھا جا سکتا ہے جن پر ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ہمارا واضح موقف ہے کہ یہ (ابراہم معاہدہ) ہمارے لیے قابل قبول نہیں اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام ہی شامل نہیں۔‘

خواجہ آصف کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی سوشل میڈٰیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، اردن سمت دیگر مسلم ممالک ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔

Tags: Abraham Accordsbreaking newsDiplomacyforeign policyinternational relationsisraelMiddle EastPakistanPassportsPolitics
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.