• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملی یکجہتی کونسل پاکستان: 9 اکتوبر کو ملک بھر میں یومِ یکجہتی فلسطین و شہدا منایا جائے گا

مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کے متفقہ مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا فیصل

جمعرات 08-10-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
ملی یکجہتی کونسل پاکستان: 9 اکتوبر کو ملک بھر میں یومِ یکجہتی فلسطین و شہدا منایا جائے گا
0
SHARES
12
VIEWS

لاہور(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، مسئلہ فلسطین و کشمیر، ایران کی صورتحال، سعودیہ یمن کشیدگی اور عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز نیز اس عنوان سے ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مفتی گلزار احمد نعیمی(سربراہ جماعت اہل حرم)، علامہ عارف حسین واحدی(نائب صدراسلامی تحریک)، سید احمد اقبال رضوی(وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین)، ڈاکٹر ضمیر اختر خان(مرکزی راہنما تنظیم اسلامی)، سید ناصر عباس شیرازی(مرکزی راہنما مجلس وحدت مسلمین)، ڈاکٹر علی عباس نقوی(سربراہ البصیرہ)، طاہر رشید تنولی(مرکزی راہنما جمعیت علمائے پاکستان)، مولانا عرفان(مرکزی رابطہ سیکرٹری)، شاہد شمسی(مرکزی پریس سیکرٹری)، قاضی شاہد حمید(جنرل سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر )، مولانا عبدالرحیم، اسرار احمد نعیمی(مرکزی آفس سیکرٹری)اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 9 اکتوبر 2026ء، بروز جمعہ’’یکجہتی فلسطین و سلامِ شہدائے فلسطین‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 7 سے 13 اکتوبر تک فلسطین کے حوالے سے عوامی و سیاسی شعور اجاگر کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف سطحوں پر سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس دوران اسلام آباد، کراچی ، لاہور میں مرکزی قائدین میڈیا ٹاک کریں گے۔ 9 اکتوبر کو کراچی یا حیدرآباد میں فلسطین کے حوالے سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، تاکہ فلسطین کے حق میں قومی سطح پر مؤثر اور مسلسل آواز بلند کی جا سکے۔ 13

اکتوبر 2026ء کو ملتان میں جمعیت علمائے پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی بڑی کانفرنس میں بھی فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا پیغام اجاگر کیا جائے گا۔ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کے متفقہ مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے سماجی رابطوں کے ذرائع سوشل میڈیا پر موثر نقطہ نظر کا ابلاغ کیا جائے گا۔ مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کو جنگ و محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی اور عالمِ اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

مسلم ممالک کی سلامتی کے لیے غیر ملکی فوجی اڈوں پر انحصار کے بجائے عالمِ اسلام کے باہمی تعاون، اتحاد اور مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔اس عنوان سے مطالبہ کیا گیا کہ مکہ امن معاہدے میں ایران سمیت تمام مسلم ممالک کو شامل کیا جائے۔ پاکستان میں سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کے لیے تمام سیاسی و مقتدر قوتوں سے باہمی کشمکش ختم کرکے آئینی، جمہوری اور سیاسی عمل کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا جائے ۔

اجلاس میں طوفان الاقصیٰ کے بعد فلسطینی عوام کی بے مثال قربانیوں، استقامت اور مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء نے کہا کہ فلسطینی عوام کی غیر معمولی قربانیوں اور مسلسل مزاحمت نے مسئلہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔شرکاء نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری ظلم و جبر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ قبلۂ اول، مسجدِ اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لیے غیر متزلزل عزم پوری امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، بیداری اور جدوجہد کا پیغام ہے۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ نام نہاد ابراہیمی معاہدوںاور دو ریاستی حل کے نام پر فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کرنے کی کوششیں مسئلے کا مستقل حل نہیں ہیں۔ عالمِ اسلام کو فلسطینی عوام کے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حقِ حمایت کو مزید مؤثر بنانا ہوگا۔

اجلاس میں ایران امریکہ جنگ کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان موجود تنازعات کو جنگ اور محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔ملی یکجہتی کونسل نے واضح کیا کہ کسی بھی مسلم ملک کی سرزمین کو دوسرے مسلم ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنا خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ مسلم ممالک میں موجود غیر ملکی فوجی اڈوں کے کردار پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ سعودی عرب، ایران، ترکی، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔ مسلم ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی جنگ امتِ مسلمہ کو مزید کمزور کرے گی، اس لیے مذاکرات اور مفاہمت ہی بہترین راستہ ہے۔

سعودیہ یمن کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین نے کہا کہ یہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔ انصار اللہ میں بہت بڑی تعداد سنی مسلمانوں کی ہے جو حرمین کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں جتنا دنیا کے کسی اور خطے میں بسنے والا مسلمان۔ اس کشیدگی کو باہم گفت و شنید سے حل ہونا چاہیے۔

اجلاس میں پاکستان کی داخلی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور مسلسل کشمکش نے قومی و معاشی معاملات کو متاثر کیا ہے۔ حکومت اور تمام مقتدر حلقوں کو باہمی کشمکش ختم کرکے سیاسی استحکام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

شرکاء نے کہا کہ سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام، قومی یکجہتی اور ملک کی مجموعی ترقی کی بنیاد ہے۔ ملک میں آئینی، جمہوری اور سیاسی عمل کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کشمیر کے حوالے سے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ہر جائز سیاسی، سفارتی اور اخلاقی فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

Tags: MartyrsDayMilliYakjehtiCouncilPakistanpalestinePalestineSolidaritySolidarityDay
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.