• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 20 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

ازبکستان کے شہر سمرقند میں اولمپیاڈ سمرقند 2026ء جاری ہے، جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا مقابلہ گزشتہ روز شیڈول تھا تاہم پاکستان نے حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیلی ٹیم کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

جمعرات 17-09-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ
0
SHARES
2
VIEWS

سمرقند (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ کردیا۔
ازبکستان کے شہر سمرقند میں اولمپیاڈ سمرقند 2026ء جاری ہے، جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا مقابلہ گزشتہ روز شیڈول تھا تاہم پاکستان نے حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیلی ٹیم کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان علی نقوی نے اس حوالے سے بتایا کہ کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے، اس لیے حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو پہلے راؤنڈ میں اسرائیل کے چار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا تھا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیلنے سے انکار کے نتیجہ میں اسرائیلی ٹیم کو واک اوور مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ ازبکستان میں منعقدہ شطرنج کے عالمی ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
سمرقند اولمپیاڈ میں پاکستانی شطرنج ٹیم کی رینکنگ غالباً سب سے نیچے چلی گئی ہے۔
یہ چیس اولمپیاڈ “سوئس سسٹم” کے تحت کھیلا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پہلے راؤنڈ میں ہارنے کی وجہ سے پاکستان کا اگلا میچ دوسرے راؤنڈ میں کسی ایسی ہی ٹیم سے ہوگا جو اپنا پہلا میچ ہار چکی ہوگی تاہم پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوا، وہ اگلے راؤنڈز کھیل سکتا ہے۔

پاکستان کی شطرنج ٹیم کی بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی ریٹنگز دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑیوں، جیسے کہ ایف ایم تنویر گیلانی کی کلاسیکل فائیڈ (ایف آئی ڈی ای) ریٹنگ عام طور پر 2000 سے 2250 کے درمیان ہوتی ہے، باقی کھلاڑی رینکنگ میں اس سے بھی پیچھے ہیں۔
چیس اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 180 سے زائد ممالک شرکت کرتے ہیں اور پاکستان کی ابتدائی سیڈنگ عام طور پر 100 سے نیچے ہوتی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں اسرائیل کو واک اوور دینے کی وجہ سے پاکستان کو 0-4 کی تکنیکی شکست ہوئی ہے۔
پاکستان اب دوسرے راؤنڈ میں اپنے ہی جتنے پوائنٹس (یعنی صفر پوائنٹس) والی کسی کم ریٹنگ کی ٹیم سے کھیلے گا۔
پاکستان کے پاس اگلے راؤنڈز جیت کر مڈل ٹیبل میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں لیکن وہ ٹاپ 20 یا 30 پوزیشنز کی دوڑ سے باہر رہے گا۔

Tags: ChessBoycottChessFederationPakistanChessOlympiadFIDEisraelIsraelBoycottPakistanpalestinePalestineSolidarity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.