• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان سمیت 8 ممالک کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت

8 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انتہا پسند اسرائیلی وزراء اور آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور اشتعال انگیز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جمعہ 24-07-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
پاکستان سمیت 8 ممالک کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) 8 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انتہا پسند اسرائیلی وزراء اور آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور اشتعال انگیز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی سیکیورٹی میں انتہا پسندوں اور اسرائیلی وزراء کا مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونا، وہاں اسرائیلی جھنڈا لہرانا اور آبادکاروں کی یلغار بین الاقوامی قوانین اور تمام عالمی پاسداریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ مقبوضہ مشرقی القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی وزراء اور انتہا پسند گروہوں کے یہ اقدامات نفرت اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں اور دو ریاستی حل کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر بیت المقدس کے قدیم شہر تک مسلمانوں کی رسائی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔مسجدِ اقصیٰ کے تمام احاطے پر صرف اور صرف مسلمانوں کی عبادت کا خصوصی حق تسلیم کیا جائے۔

وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس یا وہاں کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر اسرائیل کو کوئی قانونی خودمختاری حاصل نہیں ہے۔اردن کی ہاشمی سرپرستی اور مقدسات کے انتظامات سنبھالنے والے محکمہ اوقاف کی قانونی حیثیت کا مکمل احترام کیا جائے۔

وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیل کو مقدس مقامات کی بے حرمتی، اشتعال انگیزی اور غیر قانونی اقدامات سے روکے۔

Tags: Al Aqsa ViolationsAl-Aqsa MosqueHoly SitesIsraeli MinistersIsraeli provocationsjerusalemJewish SettlersOccupied JerusalemPakistanpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.