• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شمالی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ، 4 فلسطینی شہید متعدد زخمی

شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے

جمعہ 15-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
شمالی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ، 4 فلسطینی شہید متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ میں جبالیہ البلد کے علاقے میں شارع النزهہ پر قابض اسرائیل کے طیاروں نے شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے مقام پر قابض اسرائیل کی بمباری میں نوجوان تامر ایاد المطوق شہید ہو گئے، ان کی شہادت ان کے والد کی شہادت کے محض دو دن بعد ہوئی ہے۔

اس سے قبل شمالی غزہ میں جبالیہ البلد ہی کی قدیم غزہ شاہراہ پر قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کواڈ کوپٹر نے ایک فلسطینی شہری پر بم گرایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا۔

اسی طرح شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں واقع انروا کلینک کے سامنے قابض اسرائیلی افواج کے ایک ماہر نشانہ باز (قناص) کی گولی لگنے سے حسن حامد عابد نامی شہری شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

دریں اثنا شمالی غزہ میں بیت لاہیا کے مغرب میں واقع السلاطین کے علاقے میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔

آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ چوک کے قریب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی افواج نے شہرِ غزہ کے مشرقی حصوں میں شہریوں کے متعدد مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ شہر کے شمالی حصوں کو اسرائیلی توپ خانے نے نشانہ بنایا۔

وسطی غزہ کی پٹی میں جحر الدیک قصبے پر ہونے والی گولہ باری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ٹینکوں نے البريج کیمپ کے مشرق میں شدید فائرنگ کی۔

آج فجر کے وقت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی جنگی گاڑیوں کی جانب سے شدید فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری دیکھی گئی جس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی کارروائیاں بھی کی گئیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 شہداء اور 24 زخمیوں کو پٹی کے ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

مجموعی اعداد و شمار کے مطابق سنہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں شہداء کی کل تعداد 72,744 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,588 تک پہنچ چکی ہے۔

سنہ 11 اکتوبر 2025ء سے جاری اسرائیلی خلاف ورزیاں آج مسلسل 217ویں روز بھی جاری رہیں جن میں توپ خانے اور فضائی بمباری، فوجی گاڑیوں سے فائرنگ، مکانات اور سویلین تنصیبات کو تباہ کرنا، اور رہائشی علاقوں، بے گھر افراد کے خیموں اور پناہ گزین مراکز کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

انسانی سطح پر فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے متاثرین کی تعداد 72 ہزار 740 شہداء تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172 ہزار 555 ہو گئی ہے جن میں بہت سے زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قابض اسرائیلی افواج روزانہ کی بنیاد پر اس کمزور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جو غزہ کی پٹی پر دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد عرب اور امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو شرم الشیخ شہر میں طے پایا تھا۔

Tags: breaking newsCasualtiesConflictGaza StripinjuriesisraelMiddle EastNorthern Gazapalestineshooting
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.