• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 9 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے

حزب اللہ نے پہر اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کے اڈوں، گاڑیوں اور اہلکاروں کے اجتماعات پر راکٹوں اور توپ خانے سے حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

ہفتہ 09-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے
0
SHARES
0
VIEWS

بیت جبیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ نے پہر اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کے اڈوں، گاڑیوں اور اہلکاروں کے اجتماعات پر راکٹوں اور توپ خانے سے حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس نے "شراگا” بیس کو نشانہ بنایا، جہاں گولانی بریگیڈ کی کمان کا انتظامی ہیڈ کوارٹر اور "ایگوز” فورس کی پوزیشن واقع ہے۔ نہاریہ بستی کے جنوب میں واقع اس فوجی اڈے پر مخصوص نوعیت کے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے قابض اسرائیلی فوج کی ان گاڑیوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی جو رشاف نامی بستی سے حداثا کے مضافات کی طرف پیش قدمی کر رہی تھیں، جس کے نتیجے میں دشمن کی گاڑیاں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئیں۔

حزب اللہ نے یہ بھی بتایا کہ اس نے بنت جبیل شہر کے قبرستان کے اطراف میں موجود قابض فوج کے اہلکاروں اور گاڑیوں کے ایک بڑے اجتماع کو بھی راکٹوں اور توپ خانے کی زد میں لیا۔

اس سے قبل لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے راس الناقورہ کی طرف روانہ کیے گئے ایک بارود بردار ڈرون کے گرنے سے دو اسرائیلی آباد کار زخمی ہو گئے تھے۔

قابض اسرائیلی فوج لبنان کے اندر مختلف مقامات پر بمباری اور جنوبی علاقوں کے درجنوں دیہاتوں میں مکانات کو بڑے پیمانے پر دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، حالانکہ 17 اپریل سنہ 2026ء سے 17 مئی سنہ 2026ء تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

Tags: #HezbollahAttacksConflictescalationisraelLebanonMiddle EastMilitaryNorthern BorderSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.