• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بعد غزہ کے نو اسیر ناصر اسپتال منتقل

جمعرات 19-11-2026
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بعد غزہ کے نو اسیر ناصر اسپتال منتقل
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے نو فلسطینی اسیران کو رہا کر دیا جنہیں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے عملے نے طبی معائنے اور ان کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

ریڈ کراس کی گاڑیوں میں رہا ہونے والے اسیران کی آمد کے فوراً بعد طبی عملے نے قابض اسرائیل کی جیلوں کے اندر انہیں درپیش حراست کے کٹھن حالات، خلاف ورزیوں اور اذیت رسانی کے پیش نظر ان کے ضروری طبی معائنے شروع کر دیے جبکہ ان کے اہل خانہ نے میڈیکل کمپلیکس میں ان کا استقبال کیا۔

رہا ہونے والوں کی فہرست میں غزہ سے 35 سالہ محمد یاسر کامل عزام، رفح سے 21 سالہ یوسف سالم حمدان القرا، جبالیا سے 66 سالہ عمر محمد موسیٰ ابو وردہ اور جبالیا سے 22 سالہ عمرو عید محمد الادہم شامل ہیں۔

فہرست میں رفح سے 40 سالہ زکی اسماعیل زکی ابو علوان، جبالیا سے 57 سالہ داؤد محمد داؤد شنن، رفح سے 50 سالہ شادی سلمی عبد ربہ عوکل، رفح سے 32 سالہ مصطفیٰ محمد سلیمان ابو شنار اور جبالیا سے 32 سالہ عبد الرحمن فرید جمعہ ابو سمرہ بھی شامل ہیں۔

اس کھیپ کی رہائی ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب قابض اسرائیل کی جیلوں کے اندر فلسطینی اسیران کی انسانی اور طبی تکالیف کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف خلاف ورزیاں روکنے و لاپتہ قیدیوں کے انجام کو ظاہر کرنے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی افواج طویل وقفوں کے بعد غزہ کی پٹی کے اسیران کی محدود تعداد کو رہا کرتی ہیں جبکہ ان میں سے متعدد افراد پر حراست کے کٹھن حالات کے نتیجے میں تشدد اور شدید نقاہت کے آثار نمایاں ہوتے ہیں۔

فلسطینی اسیران کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی اسیران اور قیدیوں کی تعداد تقریباً 9350 ہے جن میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 1320 قیدی شامل ہیں جنہیں قابض حکام نے غیر قانونی جنگجوؤں کا نام دے رکھا ہے۔

ان اعداد و شمار میں قابض اسرائیلی فوج کے زیر انتظام فوجی کیمپوں اور خفیہ حراستی مراکز میں قید ہزاروں افراد شامل نہیں ہیں کیونکہ ان کی حراست کے مقامات اور حالات کے بارے میں سرکاری معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Tags: GazaPrisonersIsraeliOccupationIsraeliPrisonsNasserMedicalComplexpalestinePalestinianDetaineesPalestinianPrisonersPrisonerReleaseReleasedPrisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.