• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیوجرسی: اسرائیلی فوجی افسران کی آمد پر ہنگامہ آرائی، لیکچر روک دیا گیا

ہفتہ 13-11-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
نیوجرسی: اسرائیلی فوجی افسران کی آمد پر ہنگامہ آرائی، لیکچر روک دیا گیا
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کے کارکنوں نےہال میں داخل ہوکر اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور فلسطینیوں پر مظالم  سے متعلق پلے کارڈزلہرائے جس کے نتیجے  میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اور اسرائیلی افسران بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوجرسی کی اسٹاکٹن یونیورسٹی میں قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی فوجی افسران کو اپنے تجربات بیان کرنے کے لیے خصوصی لیکچر کی دعوت دی گئی تھی جس پر لیکچر دینے کیلیے صہیونی  افسر نے جیسے ہی ڈائس پر قدم رکھا

صہیونی  ریاست کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کے کارکنوں نےہال میں داخل ہوکر اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور  فلسطینیوں پر مظالم  سے متعلق پلے کارڈزلہرائے جس کے نتیجے  میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اور اسرائیلی افسران بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بی ڈی ایس کے کارکنان اپنے ہاتھوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر لے کر اس ہال میں داخل ہوگئے جہاں ، اسرائیلی فوجی افسران کو اپنے تجربات بیان کرنے کی دعوت دی گئی تھی جس کے نتیجے میں صہیونی افسران کو لیکچر  سے روک دیا گیا  اور سیکیورٹی کے تحفظ میں ہال سے باہر نکالا گیا،   یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی پولیس سے مظاہرین کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی تھی تاہم پولیس نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔

خیال  رہے کہ بی ڈی ایس فلسطینیوں کی حمایت میں قائم کی جانے والی ایک عالمی تحریک ہے اور اس کی زیادہ تر سرگرمیاں یورپی ممالک میں ہیں۔ یہ تنظیم عالمی سطح پراسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل میں سرمایہ کاری کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔

Tags: اسرائیلی فوجی افسرانہنگامہ آرائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.