• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 6 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نیتن یاہو نے حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق مسودہ مسترد کر دیا

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا مسودہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

جمعرات 06-08-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
نیتن یاہو نے حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق مسودہ مسترد کر دیا
0
SHARES
2
VIEWS

یروشلم(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا مسودہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا مسودہ مسترد کر دیا گیا ہے اور اسرائیل اس وقت تک غزہ میں اپنی موجودہ فوجی پوزیشنوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک حماس مکمل طور پر اپنے ہتھیار نہیں ڈال دیتی۔

یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وجود پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سلامتی اور اپنے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کے عزم پر قائم ہیں، اور ضرورت پڑی تو اسرائیل تنہا بھی کارروائی کرے گا۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی معاہدے کی کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل بہرحال ایران پر حملہ کرے گا، چاہے دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ ہو یا نہ ہو۔

Tags: Benjamin Netanyahuceasefire negotiationsdisarmament planGaza AgreementGaza ceasefireHamasisraelpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.