• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 26 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی مداخلت لبنان کی وحدت اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے: نعیم قاسم

جمعرات 26-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
امریکی مداخلت لبنان کی وحدت اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے: نعیم قاسم
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لبنانی حکام پر قابض اسرائیل کو رعایتیں دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، جبکہ انہوں نے امریکی احکامات کے آگے جھکنے کے نتیجے میں لبنان کے استحکام اور خودمختاری پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات سے خبردار کیا ہے۔

نعیم قاسم نے بدھ کے روز صحافتی بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ امریکی احکامات کی پیروی لبنان کو تقسیم اور تباہی کی جانب لے جا سکتی ہے، لہذا ملک کے مستقبل اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلے بیرونی مداخلت سے آزاد ہو کر خالصتاً لبنان کی خودمختار ارادے سے کیے جانے چاہئیں۔

سلامتی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے قومی سلامتی کی حکمت عملی پر بات چیت کے لیے تنظیم کی آمادگی ظاہر کی، تاہم اس کے لیے شرط رکھی کہ یہ مذاکرات مکمل آزادی اور خودمختاری کی فضا میں اور قابض اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد ہونے چاہئیں تاکہ سلامتی کے مسائل کو لبنان کے قومی مفادات کی بنیاد پر حل کیا جا سکے۔

نعیم قاسم کا یہ موقف لبنان میں قابض اسرائیل کے ساتھ مذاکرات، حزب اللہ کے اسلحے کے مستقبل اور سلامتی کے معاملات چلانے میں ریاست و فوج کے کردار سے متعلق سیاسی اختلافات کے سائے میں سامنے آیا ہے، جبکہ اسی دوران جنگ کے بعد کے انتظامات اور جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا کے حوالے سے امریکی دباؤ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 26 جون سنہ 2026ء کو واشنگٹن میں امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک سہ فریقی مفاہمتی فریم ورک کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں لبنانی ریاست کی جانب سے اپنی تمام سرزمین پر عملداری بحال کرنے اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مرحلہ وار منصوبہ شامل ہے، جس کے بدلے میں قابض افواج مخصوص مراحل اور شرائط کے تحت لبنانی سرزمین سے پیچھے ہٹیں گی اور انخلا کریں گی۔

اس عمل کی بنیاد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کے نفاذ پر رکھی گئی ہے، جو دشمنانہ کارروائیوں کے خاتمے، جنوب میں لبنانی فوج کی تعیناتی، اسرائیلی افواج کے انخلا اور اپنی سرزمین پر لبنانی ریاست کی عملداری کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

Tags: #HezbollahLebaneseSovereigntyLebanonMiddleEastNaimQassemNationalUnityUSInterference
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.