مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سابق اسیر اور قائد نائل البرغوثی نے دنیا بھر کی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی کنیسٹ کے ان ارکان کا مکمل بائیکاٹ کریں جنہوں نے فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کے کالے قانون کی منظوری دی ہے۔
برازیل کی پارلیمان کے ارکان اور فلسطینی کاز کے حامی کارکنوں کے سامنے اپنے خطاب کے دوران اسیر نائل البرغوثی نے قابض صہیونی عقوبت خانوں میں اسیران کی المناک صورتحال اور انہیں درپیش منظم تشدد کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی پارلیمان کی طرف سے منظور کیا گیا سزائے موت کا قانون ایک ایسی سفاکیت کی علامت ہے جس نے اس فسطائی ریاست کی ذہنیت پر مکمل غلبہ حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دنیا کے باضمیر افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ان کی مظلومیت کو تمام عالمی فورمز پر بلند کریں۔