(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کاکہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں انتہائی مطلوب افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک مکان کا محاصرہ کیا، غاصب فورسز نے مکان کو چاروں جانب سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ اور دستی بموں کا بھرپوراستعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی امیر بستامی کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب غاصب فورسز کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی دہشتگردی کا شکار ہونے والا شخص کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ نہیں تھا