• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ میں 40 روز بعد پہلے جمعہ پر ایک لاکھ نمازیوں کی حاضری

طویل پابندیوں کے بعد ہزاروں مسلمانوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔

ہفتہ 11-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ میں 40 روز بعد پہلے جمعہ پر ایک لاکھ نمازیوں کی حاضری
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی دشمن کی جانب سے نام نہاد ہنگامی حالت کے بہانے عائد کردہ 40 روزہ طویل بندش کے خاتمے کے بعد آج پہلے جمعہ کے موقع پر تقریباً ایک لاکھ نمازیوں نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

قابض اسرائیل کی جانب سے القدس کی قدیم بستی کے داخلی راستوں اور مسجد کے دروازوں پر عائد کردہ سخت پابندیوں اور تلاشی کے نام نہاد اقدامات کے باوجود القدس اور مقبوضہ اندرونِ فلسطین سے ہزاروں فلسطینیوں نے نمازِ فجر سے ہی مسجد اقصیٰ کی جانب رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔

نمازیوں کی آمد کے دوران قابض دشمن کی فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا تاکہ شہریوں کو ہراساں کیا جا سکے اور ان کی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، جبکہ نماز کے بعد واپسی کے وقت باب الاسباط کے قریب قابض فورسز نے ایک نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے نام نہاد ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر لگاتار 40 دنوں تک مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا اور اس دوران القدس کے رہائشیوں کو بھی وہاں نماز ادا کرنے یا مسجد کے اندر موجودگی سے سختی سے روک دیا گیا تھا۔

Tags: Al-Aqsa MosqueFriday PrayerIslamic holy sitesJerusalem newsPalestine NewsPalestinian worshippersالمسجد الاقصی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.