• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی آپریشن کی آڑمیں کشمیریوں کی شہادتیں وادی میں احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 20-11-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی آپریشن کی آڑمیں کشمیریوں کی شہادتیں وادی میں احتجاجی مظاہرے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حریت کانفرنس کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ اور میر واعظ عمر فاروق نے ماورائے عدالت کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی اور ان کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور پرامن مظاہرے کیے گئے۔          

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے کشمیریوں کے گھروں اور گلیوںمیں گھس کر دو روز کے اندر مزید 2 افراد کو شہید کر دیا ہےجس کے خلاف جمعہ کو وادی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال پرکشمیری عوام نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے  بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور لواحقین نے بھارتی فوج سےا پنے   شہداء کے جسد خاکی کی وصولی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ قابض فوج نے کشمیری  علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہےجس کے خلاف مظاہرین نےبھر پور احتجاج کیا۔

حریت کانفرنس کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ اور میر واعظ عمر فاروق نے ماورائے عدالت کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی اور ان کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور پرامن مظاہرے کیے گئے۔

بشکریہ: کشمیر میڈیا سروس

Tags: احتجاجی مظاہرےبھارتی فوجکشمیریوں کی شہادتیںکل جماعتی حریت کانفرنسمقبوضہ کشمیرہڑتال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.