(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کر کے فلسطینیوں کو ہراساں کیا اور بدترین تشدد کر تے ہوئے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے بغیر کسی وجہ کے پر تشدد چھاپہ مار مہم کا آغاز کیا جس میں مغربی کنارے اور بیت المقدس سے گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو وحشیانہ تشد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ درجنوں بے گناہ شہریوں کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ سے تعلق رکھنے والے تیسیر محمود جابر، صہیونی جیل سے رہائی پانے والے اسیر بہا عمر محمود شحرور،علار سے یزان جعارجبکہ قافین سے بھی سابق اسیر معاذ فتحی الخطیب، صیدا سے عماد عودہ، دیر سے احمد عبدالرؤف داؤدکو دوبارہگرفتار کر لیا ہے۔