(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیلوں میں غیر انسانی سلوک کا سامنا کر نے والے قیدیوں کے خاندان اور مقامی آبادی نے جیل کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیل کی صہیونی عدالت کی جانب سے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 10 فلسطین قیدیوں کی حراست میں مزید تفتیش کا بہانہ کرتے ہوئے توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض ریاست کی فوجی عدالت کے اس سفاکانہ اقدام کے نتیجے میں صہیونی جیلوں میں غیر انسانی سلوک کا سامنا کر نے والے قیدیوں کے خاندان اور مقامی آبادی نے جیل کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔