(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پرامن احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور صہیونی جیلوں میں عرصہ دراز سے قید ان فلسطینی خواتین کی تصاویراور ناموں کی تختیاں اٹھائی ہوئی تھیں جن کے معصوم بچوں نے اپنی ماؤں کی زندگی میں ہی ان کے بغیر اپنا بچپن گزار دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیل دامون کے سامنے فلسطینیوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں انسانی حقوق کے مقامی اداروں سمیت سماجی اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے قابض جیل حکام سے بے گناہ خواتین اور بچوں کی غیر قانونی حراست کےخاتمے کا مطالبہ کیا اور ان گرفتاریوں کو بین الاقوامی قوانین کیئ کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قیدی خواتین کے بنیادی حقوق کی فوری فراہمی کی اپیل کی۔
پر امن احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور صہیونی جیلوں میں عرصہ دراز سے قید ان فلسطینی خواتین کی تصویریں اور ناموں کی تختیاں اٹھائی ہوئی تھیں جن کے معصوم بچوں نے اپنی ماؤں کی زندگی میں ہی ان کے بغیر اپنا بچپن گزار دیا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کی جانب سے صرف رواں سال نومبر کے مہینے میں 8 خواتین اور 44 بچوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔