• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دو ماہ کے شیر خوار کی شہادت، غزہ میں سردی اور بحران کے اثرات بڑھ گئے

غذائی قلت، سردی اور بنیادی سہولیات کی کمی انسانی المیے کو مزید بڑھا رہی ہے۔

اتوار 11-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
دو ماہ کے شیر خوار کی شہادت، غزہ میں سردی اور بحران کے اثرات بڑھ گئے
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ہفتے کے روز غزہ شہر میں دو ماہ کا شیر خوار محمد وسام ابو ہربید شدید سردی کے باعث انتقال کر گہا، یہ المناک واقعہ اس انسانی بحران کے درمیان پیش آیا جو قابض اسرائیل کی جانب سے امداد، رہائش اور دوبارہ تعمیر کی ذمہ داریوں سے انکار کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

یہ المیہ اس انسانی بحران کا حصہ ہے جو غزہ میں شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور انسانی امداد و رہائشی سازوسامان کی آمد میں رکاوٹ نے بچوں اور بزرگ شہریوں کو سنگین صحت کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

اسی روز صبح ایک سات روزہ فلسطینی شیر خوار بھی شدید سردی کے باعث دم توڑ گیا جب بے گھر افراد خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے، جو انتہائی خستہ حال اور موسمی اثرات سے محفوظ نہیں تھیں، خاص طور پر سردیوں میں۔

اگرچہ 10 اکتوبرسنہ 2025ء کو سیز فائر کا معاہدہ طے پایا، تاہم غزہ میں انسانی بحران میں کوئی واضح بہتری نہیں آئی کیونکہ قابض اسرائیل نے اپنے وعدوں سے مکر گیا اور سردیوں کے طوفان نے صورت حال مزید خراب کر دی۔

یہ معاہدہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو قابض اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی دو سالہ نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کے لیے تھا، جس میں 71 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، اور 90 فیصد شہری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوا، جس کی اقوام متحدہ کے مطابق تعمیر نو کی لاگت تقریباً 70 ارب ڈالر بنتی ہے۔

Tags: ChildMortalityExtremeWeathergazaGazaCrisisHumanitarianCrisisInfantDeathPalestinianChildrenPalestinianCivilians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.