(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سے جنگی مشقوں کاآغاز فلسطینیو ں کو ان کے حقوق کی جدوجہد سے روکنا اور خطے پراپنی نام نہاد برتری کا اظہار ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کا بڑے پیمانے پر فلسطینی علاقوں میں جنگی مشقوں کا آغاز کیاگیا ہے جس کی وجہ بتائی جاتی ہے کہ صہیونی حکمران قابض ریاست فلسطینی مزاحمتی جماعتوں اور دیگرفلسطینی حامی اداروں کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے سے باز رکھنے کے لیے اپنا دبدبہ بڑھاناچاہتی ہے جبکہ دوسری جانب خطے میں اپنے کمزور پڑتے اثر و رسوخ کو سہارا دینے کی بے معنی کوشش کر رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجی مشقوں کا آغاز آئندہ چند روز میں فلسطینی علاقہ زیریں جلیل میں باقاعدہ طور پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو لے کر قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے آئے دن تحفظات کا اظہار کیا جارہاہےاور اسرائیل کی ایران کے خلاف ہرذہ سرائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔