• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس کی تعلیمی شخصیت ڈاکٹر منال بدرساوی اسرائیلی حراست سے رہا

قابض اسرائیلی حکام نے نابلس کے بلاطہ کیمپ سے تعلق رکھنے والی خاتون اسیرہ ڈاکٹر منال حمد بدرساوی کو چھ ماہ قید کی کٹھن صعوبتیں کاٹنے کے بعد رہا کر دیا ہے

جمعہ 01-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
نابلس کی تعلیمی شخصیت ڈاکٹر منال بدرساوی اسرائیلی حراست سے رہا
0
SHARES
12
VIEWS

نابلس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے نابلس کے بلاطہ کیمپ سے تعلق رکھنے والی خاتون اسیرہ ڈاکٹر منال حمد بدرساوی کو چھ ماہ قید کی کٹھن صعوبتیں کاٹنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

ان کی یہ رہائی 3 نومبر سنہ 2025ء کو نابلس شہر کے شارع القدس میں واقع ان کے گھر پر غاصب دشمن کی وحشیانہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی ہے جس کے بعد گذشتہ مارچ کے مہینے میں قابض اسرائیل کی نام نہاد عدالتوں نے انہیں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

48 سالہ ڈاکٹر بدرساوی نابلس شہر کی النجاح نیشنل یونیورسٹی میں کلینیکل نیوٹریشن کے شعبے میں بطور لیکچرر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور انہیں محض ان کے فلسطینی نصب العین سے وابستگی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔

اسیران کے حوالے سے کام کرنے والے فلسطینی اداروں کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب بھی تقریبا 90 فلسطینی خواتین اسیرات قابض اسرائیل کے تاریک عقوبت خانوں میں قید و بند کی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کلب برائے اسیران فلسطین نے اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خواتین اسیرات کی اکثریت الدامون جیل میں قید ہے جن میں دو کمسن بچیاں اور ایک ایسی خاتون اسیرہ بھی شامل ہے جو تین ماہ کی حاملہ ہے جبکہ 25 خواتین اسیرات کسی جرم کے بغیر محض انتظامی حراست کے تحت صہیونی قید میں ہیں اور تین صحافی خواتین کو بھی ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی سزا دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دو ایسی خواتین اسیرات بھی موجود ہیں جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود قابض دشمن کی قید میں ہیں اور دیگر دو وہ ہیں جو جنگ کے آغاز سے پہلے ہی سے صہیونی عقوبت خانوں میں قید ہیں۔

کلب برائے اسیران نے اس المناک صورتحال کی جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ خواتین اسیرات قابض دشمن کے ہاتھوں انتہائی سنگین اور غیر انسانی حالات کا سامنا کر رہی ہیں جن میں انہیں جان بوجھ کر بھوکا رکھنا، بنیادی ضروریات سے محرومی، دانستہ طبی غفلت، تشدد، تنہائی میں قید اور مختلف قسم کے حملے شامل ہیں جبکہ برہنہ تلاشی جیسی تذلیل آمیز پالیسی کے ذریعے ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا غاصب دشمن کا معمول بن چکا ہے۔

Tags: AcademicDetentionEducationHuman RightsisraelNablusNewspalestineReleaseWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.