• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 5 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بیت المقدس کی صورتحال پرحماس کا سخت ردعمل

’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی جانب سے مکانات کی مسماری، چھاپوں اور فلسطینیوں کے خلاف بہیمانہ تشدد و تذلیل پر مبنی کارروائیوں میں حالیہ اضافہ دراصل ایک ایسی سفاکانہ پالیسی کا عکاس ہے جس کا مقصد مقامی آبادی کا مکمل صفایا کرنا

منگل 28-04-2026
in حماس, خاص خبریں
0
بیت المقدس کی صورتحال پرحماس کا سخت ردعمل
0
SHARES
12
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی جانب سے مکانات کی مسماری، چھاپوں اور فلسطینیوں کے خلاف بہیمانہ تشدد و تذلیل پر مبنی کارروائیوں میں حالیہ اضافہ دراصل ایک ایسی سفاکانہ پالیسی کا عکاس ہے جس کا مقصد مقامی آبادی کا مکمل صفایا کرنا، انہیں زبردستی بے دخل کرنا اور شہر کی آبادیاتی صورتحال کو بدل کر ایک نیا غاصبانہ ڈھانچہ مسلط کرنا ہے۔

محمود مرداوی نے 27 اپریل سنہ 2026ء بروز پیر اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قلندیہ کیمپ، الرام، کفر عقب، العیساویہ اور سلوان جیسے علاقوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک ایسی منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کی اپنی آبائی زمین سے بیدخل کرنا اور ان کے گرد زندگی کا گھیرا تنگ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں کو نشانہ بنانا اور مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ پر حملے کرنا اس وسیع تر سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد شہر کو یہودیانا اور اس کے تاریخی و اسلامی خدوخال کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں جاری مسلسل کشیدگی اور قابض دشمن کے جارحانہ عزائم کے سنگین نتائج سے بھی خبردار کیا۔

محمود مرداوی نے واشگاف الفاظ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ قابض اسرائیل اور صہیونی آباد کاروں کی جانب سے قتل و غارت گری، گرفتاریوں اور تشدد جیسی وحشیانہ کارروائیاں فلسطینیوں کے عزم و استقلال کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ہی انہیں اپنے حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کی بے مثال ثابت قدمی ہی الحاق اور جبری بے دخلی کے مذموم صہیونی منصوبوں کے سامنے ایک ناقابل تسخیر حفاظتی ڈھال ثابت ہو گی۔

انہوں نے ان سفاکانہ پالیسیوں کے سامنے مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں کی ہمت و استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے ان کی ہر ممکن مالی و اخلاقی مدد کی اپیل کی تاکہ شہر میں ان کے وجود کو مستحکم کیا جا سکے اور غاصب دشمن کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔

Tags: ConflictHamasinternational concernisraeljerusalemMahmoud MardawiMiddle EastpalestinePoliticsStatements
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.