• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 18 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا کی جانب سے مسلسل دوسرے سال ویزا نہ دیئے جانے کے فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ’’وڈیو کانفرنس‘‘ کے ذریعے خطاب کریں گے۔

جمعہ 18-09-2026
in پی ایل او, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا کی جانب سے مسلسل دوسرے سال ویزا نہ دیئے جانے کے فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ’’وڈیو کانفرنس‘‘ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ انکشاف فلسطینی صدارت نے گزشتہ روز "العربیہ” اور "الحدث” چینلز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس سےقبل فلسطینی اتھارٹی نے مسلسل دوسرے سال نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے فلسطینی صدر کو ویزا دینے سے امریکی وزارت خارجہ کے انکار کو مسترد کر دیا تھا اور اسے ایک غیر منصفانہ اقدام قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کو بیان میں کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انعقاد سے قبل فلسطینی اتھارٹی کے حکام اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے اراکین کو ویزے جاری کرنے پر پابندی کے اقدامات میں توسیع کرے گی۔

یہ اقدام اقوام متحدہ کے سرکاری شیڈول کے مطابق جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن کے اعلیٰ سطح کے ہفتے کی کارروائی میں سربراہانِ مملکت اور حکومتوں کی شرکت سے پہلے آیا، جو 8 ستمبر کو شروع ہوا تھا، جب کہ عام مباحثہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ویزا پابندیوں میں توسیع امریکا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے منافی اور غیر منصفانہ ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں فلسطینی ریاست کی جانب سے اس فیصلے کو مسترد کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ اسے ایک غیر منصفانہ اقدام سمجھتی ہے جو اعتماد بحال کرنے، فلسطینی۔امریکی تعلقات کو فروغ دینے اور دو ریاستی حل کو نافذ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے ضروری سیاسی فضا سازگار بنانے کی کوششوں کے منافی ہے۔امریکا نے اگست 2025 میں فلسطینی صدر محمود عباس سمیت تقریباً 80 فلسطینی حکام کے ویزے مسترد کرنے یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: MahmoudAbbaspalestinePalestinianPresidentUnitedNationsVideoConference
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.