• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 17 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لیکوڈ رہنماؤں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں اضافے اور مسلمانوں پر پابندی کا مطالبہ

کنیسٹ کے نائب صدر نیسیم فاتوری کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں مسجد اقصی کو مسلمانوں (عربوں) کے لیے بند کر دینا چاہیے ”تاکہ ہم یہاں واحد قابل قبول صورتحال تک پہنچ سکیں اور وہ یہ کہ یہودی روزانہ آزادانہ طور پر اس جگہ پہنچیں۔

جمعہ 17-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
لیکوڈ رہنماؤں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں اضافے اور مسلمانوں پر پابندی کا مطالبہ
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے انکشاف کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی کے وزراء اور کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے اراکین نے مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد ’ٹیمپل ماؤنٹ ایڈمنسٹریشن‘ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران مسجد اقصی پر دھاووں کا مجرمانہ عمل تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ کانفرنس مسجد اقصی میں مبینہ ’مثبت تبدیلی کے ایک دہائی‘ مکمل ہونے اور اس پر قبضے کے 59 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

اخبار نے کنیسٹ کے نائب صدر نیسیم فاتوری کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں مسجد اقصی کو مسلمانوں (عربوں) کے لیے بند کر دینا چاہیے ”تاکہ ہم یہاں واحد قابل قبول صورتحال تک پہنچ سکیں اور وہ یہ کہ یہودی روزانہ آزادانہ طور پر اس جگہ پہنچیں۔ اگر ہم آزادانہ نہیں پہنچ سکتے تو کسی کو بھی وہاں جانے کی ضرورت نہیں ہے“۔

اخبار کے مطابق یہودی ربی شمشون البوئم کی زیر صدارت منعقدہ اس کانفرنس کے شرکاء نے مسجد اقصی میں اپنے دھاووں اور تلمودی رسومات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا مطالبہ کیا، اور حالیہ برسوں میں مسجد کے اندر یہودیوں کی حیثیت میں لائی گئی تبدیلیوں کا فخر سے اظہار کیا۔

اس کانفرنس میں وزیر توانائی ایلی کوہن، وزیر عیدیت سیلمان اور زئیف الکین کے علاوہ لیکوڈ پارٹی کے کئی اراکین کنیست نے شرکت کی۔

اخبار کے مطابق ایلی کوہن نے دعویٰ کیا کہ 60 ہزار سے زائد یہودی سالانہ مسجد اقصی کے صحنوں میں ’عبادت‘ کرتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ وہ خود بھی ایک گروہ کی قیادت کرتے ہوئے مسجد پر دھاوا بول چکا ہے، وہاں عبادت کی ہے۔

عیدیت سیلمان نے ’ٹیمپل ماؤنٹ ایڈمنسٹریشن‘ کی سرگرمیوں کو سراہا، جبکہ رکن کنیست بوعز بیسموٹ نے کہا: ”پوری قومِ اسرائیل ٹیمپل ماؤنٹ (مسجد اقصی) پر آپ کے پیچھے چلے گی۔“

رکن کنیست موشے سعادہ نے ’یدیعوت احرونوت‘ سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسلامی تہواروں کے دوران یہودیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنے کے پیچھے سکیورٹی ادارے نہیں، بلکہ قانونی مشیر اور ان کے حامی عناصر ہیں۔

مسجد اقصی جسے یہودی گروہ ’ٹیمپل ماؤنٹ‘ کہتے ہیں، وہاں قابض صہیونی فوج کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں اور شدت پسند گروہوں کے منظم دھاوے جاری ہیں۔ ان اسرائیلی خلاف ورزیوں میں شدت آتی جا رہی ہے، جن کی تعداد گذشتہ جون کے مہینے میں 26 تک پہنچ گئی تھی۔

اس کے برعکس فلسطینیوں کی جانب سے مسجد اقصی میں مسلسل موجودگی (رباط) بڑھانے اور اس کے اندر نئے حقائق مسلط کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی اپیلیں جاری ہیں۔

Tags: Al-Aqsa MosqueHoly SitesisraelIsraeli KnessetIsraeli MinistersjerusalemLikud PartyMuslim worshippersOccupied JerusalempalestineReligious Freedom
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.