• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان پر صہیونی جارحیت، شہداء کی تعداد 2196 تک پہنچ گئی

لبنان میں جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع مسلسل بڑھ رہا ہے۔

جمعہ 17-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان پر صہیونی جارحیت، شہداء کی تعداد 2196 تک پہنچ گئی
0
SHARES
18
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی وزارت صحت نے گذشتہ 2 مارچ سے ملک پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہداء کی مجموعی تعداد 2196 ہو گئی ہے جبکہ 7185 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق جبل لبنان میں الشوف کے علاقے میں واقع قصبے السعدیات پر قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک لڑکی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اسی تناظر میں عبرانی اخبار ہارٹز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کو ایسی ہدایات موصول ہوئی ہیں جن میں اسے شام سات بجے سے آدھی رات کے درمیان کسی بھی وقت شروع ہونے والی ممکنہ جنگ بندی کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، جس پر عمل درآمد منگل کی شام پانچ بجے (امریکہ کے مشرقی ساحلی وقت کے مطابق) شروع ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے لبنانی صدر جوزف عون اور قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ بہترین گفتگو کی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام کی جانب پیش رفت پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ حالیہ دنوں میں واشنطن کی قیادت میں ہونے والی بھرپور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد لبنانی محاذ پر کشیدگی کو کم کرنا اور فوجی کارروائیوں کو روکنا ہے۔

Tags: AirstrikesCasualtiescivilian deathsHumanitarian CrisisIsraeli strikesLebanonMiddle East Conflictregional warresistance conflictwar in Lebanon
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.